سانحہ ماڈل ٹاؤن: ایڈووکیٹ جنرل کو پیروی  سے ہٹا دیا گیا‘ کیس کی سماعت آج ہو گی

Feb 15, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی پیروی سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو ہٹا دیا۔ کیس کی پیروی کیلئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید کو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت آج، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کرے گا۔

مزیدخبریں