اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سول ایوی ایشن نے بھارتی ائیر ایمبولینس کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کولکتہ سے دو شنبے جانے والی ائیر ایمبولینس نے اسلام آباد ائرپورٹ پر 2 گھنٹے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ائیر ایمبولینس کو ایندھن میں کمی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں برطانوی مریض‘ ڈاکٹر اور دو نرسیں سوار تھیں۔ ایندھن بھرنے کے بعد بھارتی ائیر ایمبولینس تاجکستان روانہ ہو گئی۔