اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صحرائے تھر میں کراچی کور کی فوجی مشقیں جدارلحدید جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے صحرا کے نہایت مشکل ماحول میں مربوط،آل رائونڈ دفاع اور بقاء کی مشق میں مصروف ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے اٹھائیس جنوری سے شروع ہونے والی ان مشقوں میں آپریشنل تیاری، فورسز کے مختلف حصوں کے درمیان ہم آہنگی اور حقیقی جنگی ماحول میں جوابی کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔