سینٹ الیکن : مزید 22کاغذات جمع ، تعداد 100: گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی تردید

اسلام آباد (نامہ نگار +سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج چْھٹی کے روز بھی جاری  ہے۔ 100 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید تین امیدواروں عون عباس، ملک ظہیر کھوکھر اور فوزیہ ارشاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے4، نیشنل پارٹی کے ایک اور سربراہ بی این پی عوامی میر اسراراللہ زہری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی کے عبدالقادر کی جگہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ظہور آغا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ الیکشن کمشن کو سینٹ انتخابات کیلئے اب تک 100 کاغذات نامزدگی موصول ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق جنرل نشستوں کے 51 ‘ ٹیکنو کریٹس کے 18 ‘ خواتین نشستوں کے 24 ‘ اقلیتی نشستوں کیلئے 8 ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشستوں کیلئے 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے خواتین اور جنرل نشست کے لئے تین‘ تین کاغذات نامزدگی موصول ہو گئے۔ پنجاب سے جنرل نشستوں کیلئے 13 ‘ پنجاب سے خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کیلئے دو‘ دو کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ سندھ سے جنرل نشستوں کیلئے 11 ‘ سندھ سے ٹیکنو کریٹ کیلئے 6 ‘ خواتین نشستوں کیلئے 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔خیبرپی کے سے جنرل نشست 14،  ٹیکنوکریٹ 6،  خواتین7،اقلیتی نشست کے لیے 3کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ بلوچستان سے جنرل نشست کے لیے 10امیدواروں ، ٹیکنوکریٹ 4، خواتین نشستوں کے لیے 6 جبکہ  اقلیتی نشست کے لیے 5کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔  سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ مسلم لیگ ن کے 3 ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے 2 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ جے یو آئی کے 5 ‘ پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں جنرل نشست پر بی اے پی کے سرفراز بگٹی اور اے این پی کے ارباب عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف سے خلیل احمد بلیدی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بی این پی کے محمد قاسم اور ستارہ ایاز نے بی اے پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سینٹ کی اقلیتی نشست پر بی اے پی سے دنش کمار، جے یو آئی سے ایمن داس اور نینیش سکندر نے اے این پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ بی اے پی کی ثمینہ ممتاز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ کے لئے 7 امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی‘ زاہد حامد‘ انجینئر بلیغ الرحمان کے ناموں کی منظوری دے دی۔ ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔  جنرل نشست پر ڈاکٹر فضل چوہدری، عباس آفریدی، ٹییکنو کریٹس پر ایمان عالم خان، خواتین کی نشست کیلئے فرح اکبر، فرزانہ کوثر کی منظوری دیدی۔  سپیکر قومی اسمبلی آفس کے ترجمان نے ٹویٹ بیان میں واضح کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زیر حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ، تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ زیر حراست ارکان کی اپنی درخواست پر کیا جاتا ہے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...