سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدارحکومت خود ہے: عثمان کاکڑ 

Feb 15, 2021

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدار سب سے بڑی پارٹی حکومت خود ہے گذشتہ سینیٹ کے انتخابات میں ممبران کی خرید و فروخت کی جاری کی گئی ویڈیو سے ثابت ہو گیا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے، خریدنے اور ان کی ویڈیو بنانے والے حکومتی ارکان ہیں، بلوچستان سے دی گئی سینیٹ کی ٹکٹ کو راتوں رات تبدیل کرنا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان نے خود ہی ووٹ خریدنے شروع کردئیے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عثمان خاں کاکڑ نے راہوالی میں مسلم لیگ ن جاپان کے راہنما حاجی محمد اشرف چہل سابق چیئرمین محمد عباس چہل کے والد گرامی ظہیر اشرف چہل کے داد االحاج ہدایت اﷲ چہل مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں