اساتذہ کی پرموشن کیلئے ساری سروس کی اے سی آر کو ختم کیاجائے:چیئرمین پیٹا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے چیئرمین احسان گورائیہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی پرموشن کیلئے دوسروں محکموں کی طرح پانچ سال کی اے سی آر کو لازمی قرار دیاجائے اور ساری سروس کی اے سی آر فراہم کرنے کی روایت کو ختم کیاجائے انہوں نے کہا کہ صرف ٹیچرز کو اگلے سکیلوں میں ترقی اور پرموشن کیلئے اے سی آر فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے جبکہ یہ ذمہ داری محکمہ کے افسران کی ہے جو اے سی آر لکھنے کے پابند ہیں اساتذہ کو اے سی آر فراہم کرنے کے سلسلہ میں بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا ہے جن میں اکثر سکولوں کے ہیڈ ماسٹر وفات پا چکے ہوتے ہیں اور کچھ دور دراز ٹرانسفر ہو چکے ہوتے ہیں جن کو ڈھونڈنا اساتذہ کے بس کی بات نہیں ہے اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان بھی ہوتا ہے اور اساتذہ پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے انہوںنے کہا کہ محکمانہ پرموشن اور ترقی کیلئے تمام محکمہ جات سے صرف پانچ سال کی اے سی آر کو شرط قرار دیاگیا ہے اور بغیر کسی واضح حکم ہے صرف ٹیچرز کو ساری سروس کی اے سی آر فراہم کرنا ہوتی ہے جو انصاف کیخلاف ہے انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب فی الفور محکمہ ایجوکیشن کو حکم جاری کرے کہ اساتذہ کی آسانی کیلئے پانچ سال کی اے سی آر لازمی قرار دی جائے اور اے سی آر فراہم کرنے کا حکم بھی ٹیچرز کی بجائے افسران کو پابند کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...