گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ان کے ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کا آغاز کردیا گیا ہے پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحلیم نے بتایا ہے کہ فن و ثقافت کے فروغ کے لئے آلات موسیقی اور گائیکی، مصوری ، شاعری ،کہانی نویسی، شارٹ فلم سٹوری اور دستکاری کے مقابلے منعقد ہوں گے ان مقابلوں کا آغاز 24 فروری سے ہوگا جن میں 15 سال سے 45 سال تک کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں ڈاکٹر عبدالحلیم نے بتایا کہ ان مقابلوں میں ضلع ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر اول، دوم اور سوم آنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کے فارم 22 فروری تک وصول کیے جائیں گے ۔
پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کا آغاز 24فروری کو ہو گا:ڈاکٹر عبدالحلیم
Feb 15, 2021