گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ایم پی اے حا جی عبد الرئو ف مغل نے کہا ہے کہ19فروری شیر کی جیت کا دن ہے ڈسکہ اور وزیر آباد کے غیو ر عوام مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر تا ریخی کا میا بی دلا ئیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پی پی51 کے علا قے نظا م آباد میں کا رنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ 19فروری مسلم لیگ ن اور شیر کی تا ریخی فتح کا دن ثا بت ہو گا ضمنی انتخا با ت کی مہم میں عوام مسلم لیگ ن کو بھر پو ر سپو رٹ کر رہے ہیں اور لیگی کا رکنو ں کا جو ش وجذبہ اور ولولہ لا ئق تحسین ہے انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت ملکی تاریخ کی نا کا م ترین حکومت ہے جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام پریشا نی میں مبتلا ہیںمہنگائی بے روزگاری اور غربت نے عوام کا جینا دوبھر کرر کھا ہے ۔