وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سائٹ سیٹنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے سیاحتی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان لاچار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا لیکن ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملےگا۔ سائٹ سیئنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے ان دور افتادہ علاقوں کیطرف سیاحتی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔ لاچار PDMٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہیگا جبکہ ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 15, 2021