گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ان کا پہلا شوق گلوکاری ہےاور اسے پورا کرنے کے بعد وہ اداکاری کی طرف بھی آئیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں گلوکاری کا شوق بچپن سے ہی تھا اور یہ ان کا کام نہیں بلکہ شوق اور جنون ہے۔ انہوں نے اداکاری بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شعبے میں بھی ضرور آئیں گی لیکن ابھی ان کی پوری توجہ گلوکاری پرہے۔ انہوں نے کہاکہ سجاد علی، ساحر علی بگا ، علی ظفر اور عاطف اسلم کے ساتھ گانا گانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے شہباز شگری کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ان سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پہلا شوق گلوکاری ہے:آئمہ بیگ
Feb 15, 2021 | 15:13