افغان ایران سرحد پر آئل اور گیس ٹینکروں کو لگی آگ اٹھائیس گھنٹے بعد بجھا دی گئی ہے، اتوار کے روز ایک دھماکے سے بہت بڑے پیمانے پر لگنے والی اس آگ سے سینکڑوں ٹرک اور کنٹینر جلنے سے کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق صوبہ ہرات کی اسلام قلعہ نامی سرحدی گزر گاہ میں یہ حادثہ ایک تیل سے لدھے ٹرک میں دھماکے سے ہوا، اس کے بعد یہ آگ جلد ہی وہاں تیل اور گیس سے لدے دیگر پانچ سو ٹرکوں تک پھیل گئی۔،اس حادثے میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں، ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں کوئی واضح اطلاع سامنے نہیں آئی۔