حرامانی کو ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

Feb 15, 2021 | 15:29

 اداکارہ حرا مانی کو اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر پر سوشل میڈیا شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ۔ گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ حرا مانی نے اس دن کو تھوڑے مختلف انداز میں منانے کےلئے اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔

محبت پھیلائیں میری نذیراں باجی۔تاہم انہیں اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ لوگوں نے ان کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ اور ان کی ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا اپنے ملازمین کو پہننے کے لیے 

کچھ بہتر کپڑے دے کر محبت پھیلائیں۔ اپ ی ملازمہ کے ساتھ تصویر لے کر بڑا کوئی احسا کیا ہے آپ کیا ظاہر کر ا چاہ رہی ہیں؟ کم از کم ا کو یا سوٹ ہی لے دویا کوئی اپ ا پہ ا ہوا سوٹ دے دو۔

مزیدخبریں