میانمار میں فوجی بغاوت کے دو ہفتوں بعد فوج اور احتجاجی مظاہرین میں تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے برما یا میانمار کے معاشی دارالحکومت ینگون کی سڑکوں پر ٹینک تعینات کر دیے گئے ہیں، دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ شمالی شہر میتکینیا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی ہے، تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
میانمار، فوج اور احتجاجی مظاہرین میں تصادم کے خدشات میں اضافہ ، سڑکوں پر فوجی ٹینکوں کا گشت
Feb 15, 2021 | 15:32