وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
باہمی تعلقات کو مزید مستحکم اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق،متحدہ عرب امارات کا تعمیراتی وہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا
وزیراعلیٰ کی یواے ای کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز، ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
سرمایہ کار آگے آئیں، ترجیحی سہولتیں دیں گے، سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام امور خود دیکھتا ہوں:عثمان بزدار
قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیو سٹار ہوٹل بنانے پر کام ہو رہا ہے، آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی گئی ہے
پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں،لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر بھی جلد کھولا جائے گا:سفیر یو اے ای
لاہور15 فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلی آفس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا- وزیر اعلی عتمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں - لاہور میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں -والٹن بزنس حب کے پراجیکٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں - قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیو سٹار ہوٹل بنانے پر کام ہو رہا ہے اور آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی گئی ہے -سٹیڈیم اور ہوٹل کو ملانے کے لئے انڈر گراؤنڈ یا اوور ہیڈ برج بھی بنایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کے لئے این او سیز کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے - سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام امور خود دیکھتا ہوں - پنجاب میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہے ہیں -متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے- پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے -متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی-یو اے ای کے سفیر نے لاہور میں کرکٹ میچوں کے بہترین انتظامات پر بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا -انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر الشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی جانب سے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں -الشیخ نیہان بن مبارک النیہان نے سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر مکمل سپورٹ پر آپ کا شکریہ ادا کیا ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں -متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں -سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں -لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر بھی جلد کھولا جائے گا- پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
٭٭٭