پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر وامیدوار سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے سینٹ الیکشن کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، الیکشن آفس پہنچنے پارٹی کارکنو ں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا اور ہارپہنائے. اعجازاحمدچوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری ٹکٹ تحریک انصاف کے کارکنان کی نمائندگی ہے، معلوم ہے کہ عام آدمی کا درد کیا ہے،ایوان کے اندر جاکر عام آدمی کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں،وزیراعظم عمران خان اور پارٹی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا،پنجاب اسمبلی ہم پنجاب کی نمائندگی کرینگے،ماضی کے حکمران ملکی معیشت کو تباہ کر گئے ہیں،سوداگر کبھی اچھی حکمرانی نہیں کرسکتے،پوری دنیا کی معیشت کووڈ19 کی وجہ سے برباد ہوئی ہیں،دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اور سیٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کیا. بعدازاں اعجازاحمدچوہدری، علی امتیازوڑائچ اور امیدوار علی اسجد ملہی نے ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے بھاگنے والا ڈرپوک لیڈر لندن میں بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں چھپا بیٹھا ہے، شریف خاندان اور ان کی اولادوں کا ہمیشہ سے پرانا وطیرہ ہے کہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے بھاگ جاتے ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے واپس آجاتے ہیں، شریف خاندان کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، مریم صفدر کی سیاسی بھڑکیں صرف بیرون ملک بھاگنے کے لئے ہیں، مریم صفدر کی ابوبچاؤ تحریک دفن ہو چکی ہے، اب انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب پڑے گا، بھگوڑا لیگ کے ترجمانوں کا ٹولہ اپنے گریبانوں میں جھانکے، رہنماؤں نے کہاکہ تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والا پی ڈی ایم کا کالا منہ قوم کے سامنے کھل کر آگیا ہے، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتیں، پی ڈی ایم کے درباریوں اور مداریوں کا ٹولے کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے،
میری ٹکٹ تحریک انصاف کے کارکنان کی نمائندگی ہے : اعجازاحمدچوہدری
Feb 15, 2021 | 20:11