حکومت پنجاب سماجی شعبہ کی ترقی کے ذریعے معاشی استحکام پر یقین رکھتی ہے:وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت

Feb 15, 2021 | 20:47

حکومت پنجاب تمام طبقات کی شمولیت کے ساتھ سماجی شعبہ کی ترقی کے ذریعے معاشی استحکام پر یقین رکھتی ہے۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں اصلاحات معاشی ترقی کی درست سمت کا تعین کریں گی۔گزشتہ دو برسوں نے ثابت کیا ہے کہ جاری اخراجات کے محتاط استعمال نے خدمات کی فراہمی کو متاثر نہیں کیا۔ آئندہ مالی سال میں میں ترقیاتی بجٹ کی معقولیت کوبھی یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف فلسفہ متعارف کروا رہے ہیں۔مالی سال 2021-22میں یونیورسل ہیلتھ پروگرام صحت کے شعبہ میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔ صوبے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔
ان خیلات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج مقامی ہوٹل میں محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس یو کے کے اشتراک سے منعقدہ پری بجٹ مشاورتی ورکشاپ برائے مالی سال2021-22کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوویڈ کے دوران ٹیکس کی وصول؛یوں اوعر کاربار کے کے دو متبادل آپشنز میں سے کاروبار کے انتخاب نے حکومت پنجاب کو متعدد کامیابیوں سے ہمکنار کیا  جن میں سے ایک تعمیرات سے متعلق معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ موجودہ حکومت انتظامی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی اور بجٹ کی عوامی ضروریات سے ہم آہنگنی کی قائل ہے۔ محکمہ خزانہ حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ برس سے شمولیتی بجٹ سازی کا آغاز کر چکا ہے۔

رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے قبل عوامی مشاورت کے لیے اخبارات  میں اشتہار دے کر عوامی حلقوں سے تجاویز اکٹھی کی گئیں۔ تاجر برادری کی ترجیحات سے آگاہی کے لیے چیمبر آف کامرس کے دورے کیے گئے۔ میڈیا  اور اکیڈیمیاسے فیڈ بیک اکٹھا کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کی اس ورکشاپ کا مقصد بھی سول سوسائٹی،اکیڈیمیا، سرکاری و غیرسرکاری اداروں اور میڈیا سے روشن ذہنوں کوانتظامی امور میں بہتری عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرنا ہے۔ ورکشاپ کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری خزانہ پنجاب افتخار ساہو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ سنبل، فارن اینڈ کامن ویلتھ کے نمائندہ ایلیکس بیلنگر، ایس این جی پروگرام ہیڈ عثمان چوہدری، ڈاکٹر امجد ثاقب، تعلیم،صحت، سماجی تحفظ اور صنعت و کاروبار کے شعبہ سے ماہرین،ریسرچ سکالر، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا سے معاشی تجزئیہ نگاروں نے شرکت کی۔ ایلیکس بیلنگر نے شرکاء کو بتایا کہ ریاست متحدہ مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری فنانس اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکاء کو رواں مالی سال میں شمولیتی بجٹ کے ثمرات سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے آئندہ بجٹ میں آبادی پر کنٹرول، خواتین اور دیگر محروم طبقات کی بحالی اور تعلیم، صحت اور صنعتی شعبہ میں فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

مزیدخبریں