23 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا دورہ‘ عمران 24 فروری کو روس جائیں گے 

Feb 15, 2022


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)  23 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا دورہ روس کا شیڈول سامنے آ گیا۔ عمران خان 24 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی معید یوسف ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ دورہ روس میں ولادیمیر پیوٹن دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سرد جنگ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں