اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) احساس کفالت کے دو سالہ وظیفہ کی رقم 12,000 روپے سے بڑھا کر 13,000روپے کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال جون میں احساس کفالت سے مستفید ہونے والے افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے 1,000 روپے کے اضافے کی توثیق کی تھی۔، ڈاکٹر ثانیہ نے حبیب بینک اور بینک الفلاح کے ایجنٹوں کے لیے اپنے ٹیلی ویڑن پیغام میں کہا،"کفالت وظیفہ کی رقم میں حالیہ اضافے کے ساتھ، کفالت کے تمام اہل مستفیدافراد کو اب 13,000 روپے بطور چھ ماہانہ وظیفہ رقم ملیں گے شراکت دار بینکوں کے کسی ایجنٹ کو مستحق خاندانوں کی ادائیگی سے غیر قانونی طور پر کوئی رقم کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی"ویڈیو پیغام آفیشل یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔یجنٹوں کو دھوکہ دہی سے کٹوتیوں سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے اعادہ کیا، "غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔‘‘