اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے سی پیک پر وزیراعظم عمران خان کے بیانات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک پر وزیراعظم عمران خان کے بیانات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اتفاق کی بنیاد پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے وسیع پیمانے پر مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے اور اس منصوبے نے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار دینے کے ذریعے سے مثبت سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کیے ہیں۔