کراچی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا اشیا میں بہتر ین ماڈل:بلاول

Feb 15, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جناح ہسپتال) میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹرز  پر مشتمل سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔  بلاول بھٹو زرداری نے جناح ہسپتال میں سندھ حکومت اور پیشنٹ ایڈ فائونڈیشن کے اشتراک سے سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی ہم جے پی ایم سی آتے ہیں کوئی نیا منصوبہ ملتا ہے، حکومت سندھ نے ثابت کردیا ہے کہ انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت و توانائی کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام ہورہا ہے۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ  بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق پبلک پرائیوٹ کا بہترین ماڈل ایشیا میں کراچی میں ہے، یہاں مفت علاج اور کھانے تک کا خیال رکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہسپتالوں کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، یہاں ہر پاکستانی کو سہولت مل رہی ہے۔ سرجیکل کمپلیکس میں مریضوں کیلئے 500 بستر اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹرز ہیں۔ سرجیکل کمپلیکس  میں 4503 مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں