لاہور (خصوصی نامہ نگار) ویلنٹائن ڈے پاکیزہ معاشرے ؒکیخلاف گھنائونی سازش ہے۔مغربی کلچر کے ذریعے اخلاقی اقدار کو تہس نہس کرنے کے ساتھ ساتھ احترام انسانیت اور مشرقی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے بچیکی اور پتوکی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر عفت و عصمت کی عظمت کے تقدس کو پامال کر دیاگیا۔ویلنٹائن ڈے جھوٹی محبت کے نام پر بے حیائی کا عالمی دن ہے لہٰذا اس سے ہماری نوجوان نسل کو مکمل اجتناب کرنا چاہئے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا اظہار بے شرمی و بے حیائی ہے ۔یہود و نصاریٰ کی پیروی کا دن ہے اور پھر ریاست مدینہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں ایسے دن منانا انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل ہے ۔
ویلنٹائن ڈے پاکیزہ معاشرے کیخلاف گھنائونی سازش ہے: محمد جمیل
Feb 15, 2022