بر داشت کلچر نا فذ کرنے کیلئے متحد ، ایک آواز ہونا پڑ یگا ، سینیٹرز

Feb 15, 2022

ایوان بالا کے اجلاس میں بھارتی مسلم طالبہ مسکان خان کو جرات مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف متعصبانہ رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی پھر پور مذمت کی گئی۔ اراکین نے پاکستان میں عدم برداشت اور بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سدباب کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا کہ ملک میں برداشت کا کلچر نافذ کرنے کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر ایک آواز ہونا پڑے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کی اہلیہ کیساتھ ناراضی کی خبروں کو گھٹیا قرار دیا۔ سینٹ میں دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی طرز پرمربوط حکمت عملی حکمت وضع کئے جانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات اور ان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی اراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور مستقبل میںایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں