لاہور(سٹی رپورٹر)مرگی کے عالمی دن کے موقع پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزلاہور میںآگاہی واک اورسیمینارکا انعقادکیاگیاجس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹرمحسن ظہیر،پروفیسر نصراللہ،پروفیسر انورچودھری، پروفیسراطہر جاوید،پروفیسرقاسم بشیر،ڈاکٹرشاہد مختار،ڈاکٹر عرشی عارف،ایم ایس ڈاکٹرخالدبن اسلم ، ینگ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مرگی کے مرض سے متعلق آگاہی، بچاؤ اور علامات کے حوالے سے بینرز اور پمفلٹس بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر فضا میں کبوتر آزاد کئے گئے اور شہریوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ میڈیکل سائنس کی ترقی اورجدید ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہونے سے مرگی کے مرض کا بہتر طریقے سے علاج ممکن ہو گیا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے کہا مرگی کے علاج کیلئے جدید ادویات کی دستیابی سے یہ مرض جان لیوا نہیں رہا ۔