لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اپنے آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار کرنے والے جیسن روئے پر ضابہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق جیسن روئے کو امپائر کے فیصلے پر ردِعمل ظاہر کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ آؤٹ ہونے کے امپائر کے اس فیصلے پر جیسن روئے نے پچ پر ہی شدید ردِ عمل دیا تھا۔