لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب ویوو کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر ہونگے۔ وی سیریز کے حوالے سے ویوو نے پہلے بھی پاکستان کے نمایاں ستاروں کیساتھ کام کیا ہے اور بابر اعظم بھی ویوو کے جلد آنے والے فون V23 5G کی تشہیری مہم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ بابر کیساتھ شراکت داری کے بعد اب اسے پاکستان میں مزید پزیرائی ملے گی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں نے بطور برانڈ ایمبیسیڈر ویوو جیسے جدت پسند برانڈ کیساتھ اشتراک کیا ہے۔ مجھے ہمیشہ سے ویوو کی صارفین کیلئے نت نئی ٹیکنالوجی لانے کی جہت سے لگاؤرہا ہے اور مجھے پاکستان میں نوجوانوں کے من پسند برانڈ کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔پاکستان میں ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی، محمدزہیر چوہان نے بتایا کہ ''ویوو نے بطور برانڈ ہمیشہ سے Benfen کے فلسفہ کی پیروی کی ہے، جس کے مطلب ہے کہ تمام درست کام کرنا اور کام درست طریقہ سے کرنا۔ یقین ہے کہ بابر اور ویوو کا یہ ساتھ ہمارے صارفین کو بہت پسند آئے گا۔ ویوو کا جلد آنیوالا V23 5G سمارٹ فون اعلی معیار کی کیمرہ ٹیکنالوجی سے مزین ہے، دلکش ڈیزائن اور رنگ بدلنے والی ٹیکنالوجی اسے اب تک کے تمام سمارٹ فونز سے ممتاز بناتے ہیں۔