قومی پرچم کو مکمل آداب ،قومی وقار کیساتھ لہرایا جائے، نورالامین مینگل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے راولپنڈی ڈویژن میں موجود سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قومی پرچم کو مکمل تعظیم اور تکریم کے ساتھ لہرایا جائے اور وال چاکنگ، پوسٹرز اور سٹیکرز کو اتارا جائے۔ تمام سرکاری محکموں کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں کمشنر نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ معیار کے قومی پرچم کو مکمل آداب اور قومی وقار کے ساتھ لہرایا جائے اور اس حوالے سے تمام انتظامات 10 دن میں مکمل کئے جائیں کمشنر نورالامین مینگل نے کہاکہ وال چاکنگ، پوسٹرز اور سٹیکرز کو تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر سے دو ہفتوں میں اتاراجائے کمشنر راولپنڈی اضلاع کے دوروں کے دوران ان اقدامات پر عمل درآمد کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن