کوئٹہ(اے پی پی)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما داؤد کھرل کی قیادت میں پشتون باغ ایکشن کمیٹی اور دیگر معززین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمیں احساس کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں۔کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں ان کی دہلیز پر پہنچائیں۔دریں اثناء گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی حسیب اللہ خان نے انڈر نائن ٹین ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ حسیب اللہ خان نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیںگورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنرنے کہا ہے کہ معاشرے کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام معاشی و سیاسی سرگرمیوں میں عوام کی شرکت بنیادی شرط ہے۔وفد نے گورنر بلوچستان کو علاقے کے عوام کو صحت، تعلیم اور صاف پانی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ ہمارا ڈسٹرکٹ پشین کا علاقہ گریڈ کالونی میرزئی کی آبادی زیادہ ہے جس میں ابتدائی صحت مرکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے. جس پر گورنر بلوچستان نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوشش ہے،عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر پہنچائیں:گورنر بلوچستان
Feb 15, 2022