پی آئی اے  ملازمین کیلئے میڈیکل کی سہولیات ختم کر نا افسوسناک، شمس الر حمن سواتی

اسلام آباد (خبر نگار)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مر کزی صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے محنت کشوں کی میڈیکل کی سہولیات کو ختم کر نا ظالمانہ اقدام ہے ،جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، پی آئی اے کو تباہ کر نے میںکرپٹ نوکر شاہی اور نااہل حکمرانوں کا ہاتھ ہے مگر اس کی سزامحنت کشوں کو دی جا رہی ہے ، انھوں نے کہا نیشنل لیبر فیڈریشن حکو مت کے اس فیصلے کے خلاف پی آئی اے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک بھر میں احتجاج بھی کر ے گی ،غربت اور مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں پی آئی اے کے محنت کشوں سے علاج معالجہ کی سہولیات چھین لئے جانا ظلم کی انتہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے محمداحمد صدیقی کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے پی آئی اے ملازمین کے نمائندہ وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔  

ای پیپر دی نیشن