اسلام آبا(خبر نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ75سالوں سے ملک پر مسلط حکمرانوں نے اقتدار کے ایونوں میں دین کیلئے دروازہ بند کر رکھا ہے ، ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ملکر کے اس دروازے کو کھلویں ، ملک میں بر سر اقتدار آنیوالے ہر طبقے نے اسلام اور نظر یہ پاکستان کے منافی قانون سازی کی ہے ، پی ٹی آئی حکو مت تین سال میں ناکام حکو متوں کی فہرست میں سرفہرست آچکی ہے ،انھوں نے کہا ملک کو دلفر یب بیانیوں کی غلامی نے جکڑ رکھا ہے ، ملکوں اور قوم کو کبھی بھی بیانیے کی بنیاد پر کامیابی نہیں ملتی بلکہ حکمرانوں کے عمل سے ملک اور قوم کی کای پلٹی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا وا، سیکر ٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔