معاشرہ میں امن و آتشی کیلئے ہر شہری اپنے حصہ کا کام کرے، ظہیراحمداعوان

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پتنگ بازی ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل کے خلاف شہر بھر کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری سکولوں،اکیڈیمیوں،ٹیوشن سنٹروں،ورکشاپوں،مارکیٹوں میں آگاہی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے گورنمنٹ ایم سی سنٹرل ماڈل سکول میں طلباء اساتذہ معزیزین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پتنگ بازی میں دھاتی کیمکل ڈور بنانے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔معاشرتی برائیوں کے خلاف ہر شہری اپنے حصہ کا کام کریں تو معاشرہ امن و آتشی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔پتنگ بازی دھاتی کیمکل ڈور ہوائی فائرنگ سے روزانہ شہریوں کی گردنیں کٹنے زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں،اساتذہ والدین اپنے بچوں کو اس معاشرتی برائی سے بچائیں۔حکومت بچوں نوجوانوں کیلے کھیلوں کے میدانوں اور مثبت سرگرمیوں کا بندوبست کریں تاکہ نوجوان نسل معاشرتی ناسور سے بچ سکییوتھ کونسلر راجہ زیشان نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اس تیزی سے پھیلتی ہوئی معاشرتی برائی کے خلاف میدان میں نکلے۔

ای پیپر دی نیشن