احساس کفالت پروگرام سے ملنے والی رقم سے کٹوتی

بھٹ شاہ (نامہ نگار)  وفاقی حکومت کی طرف سے غریب مسکین بیوہ خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے کی رقم دی جارہی ہے جب کہ سندھ حکومت کی طرف سے اسکول کے طالبات کو 3500 روپے کی رقم جاری کی جارہی ہے بھٹ شاھ میں بااثر ایجنٹ مافیا غریب خواتین کی رقم 12000 ہزار روپے میں سے ایک ہزار دو ہزار روپے اور شاگردوں کی رقم 3500روپے میں سے 500روپے ایک ہزار روپے کی کٹوتی سرعام کررہے ہیں جن کے خلاف ڈپٹی کمشنر مٹیاری اسسٹنٹ کمشنر ہالا مقامی انتظامیہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس نظر آتے ہیںبااثر ایجنٹ مافیا کا کہناہے کہ ہم نے انتظامیہ کو بھاری رشوت دی ہے  اس رقم میں سے سرعام کٹوتی کررہے ہیں وہ ہمارے خلاف کاروائی کیوں کریگی ‘ مسکین خواتین کو کئی کئی گھنٹے رقم دینے کے لیے قطار میں کھڑا کرکے تذلیل بھی کیا جاتا ہے ایجنٹ مافیا ایک فراڈ کے زریعے خواتین کو پوری رقم بارہ ہزار روپے ہاتھ میں تھما کے تصویر بناتے ہیں بعد میں واپس بارہ ہزار کی رقم میں سے ایک ہزار روپے دو ہزار روپے کٹوتی کرتے ہیں شہریوں نے وزیراعظم پاکستان چیئرمین احساس کفالت پروگرام گورنر سندھ وزیراعلی سندھ کمشنر حیدرآباد ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ رقم میں سے کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن