ملتان (سپیشل رپورٹر) تھانہ تلمبہ میں کی تحقیقات کیلئے پراسیکیوٹر جنرل انسداد دہشت گردی عدالت پنجاب خرم خان کی طرف سے پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پراسیکیوشن کمیٹی دو افسران پر مشتمل ہے کمیٹی میں ڈی پی جی انسداد دہشت گردی عدالت ملتان محمد ارشد لغاری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر خانیوال محمد اعظم شامل ہیں پراسیکیوشن کمیٹی مقدمہ کے تفتیشی افسران اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تفتیشی امور اور ٹھوس شواہد کے حصول میں راہنمائی دے گی پراسیکیوشن کمیٹی انسداد دہشت گردی عدالت ملتان میں مقدمہ کی پیروی کرے گی پراسیکیوٹر جنرل انسداد دہشت گری عدالت پنجاب کی طرف سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔