خرم خلیل نینی تال والا کی قونصل جنرل ایچ ای محمد ناصر حمید المبسلی سے ملاقات

Feb 15, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) قونصل جنرل سلطنت آف عمان (کراچی) ایچ ای محمد ناصر حمید المبسلی اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی اور محمد ناصر حامد المبسلی قونصل جنرل سلطنت آف عمان (کراچی) پاکستان میںمیڈی کیم گروپ آف کمپنیز (ایم جی سی) کی تیار کردہ مصنوعات کو دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور ان مصنوعات کی عمان کو برآمد میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔جناب خرم خلیل نینی تال والا نے ایچ ای کو بتایا کہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز (ایم جی سی) کی مصنوعات بہت سستی اور ہر کسی کی پہنچ میں ہیں۔ انہوں نے خرم خلیل نینی تال والا کو عمان کا دورہ کرنے اور ان مصنوعات کی مارکیٹ تلاش کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ وہاں کے بزنس ٹائیکو ن سلطنت آف عمان سے ملیں اور عمان میں بھی کاروبار شروع کریں۔ پاکستان اور عمان کے تاجروں کے اس دورے سے دونوں مسلم ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ان کا خیال تھا کہ ایک بار جب میڈی کیم گروپ آف کمپنیز (ایم جی سی) کی مصنوعات عمان میںدستیاب ہوں گی تو وہ افریقہ سمیت ملحقہ مسلم ممالک کے آس پاس ہوں گی۔محمد ناصر حمید المبسلی، قونصل جنرل سلطنت آف عمان (کراچی) نے میڈی کیم گروپ آف کمپنیز (ایم جی سی) کی طرف سے تیار کردہ تمام مصنوعات کی تفصیلات طلب کیں تاکہ وہ اسے اپنے ملک بھیج سکیں۔قونصل جنرل سلطنت آف عمان (کراچی) ایچ ای محمد ناصر حمید المبسلی نے مستقبل قریب میں میڈی کیم گروپ آف کمپنیز (ایم جی سی) فیکٹریوں کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ آخر میں دونوں کے درمیان سووینئر کا تبادلہ ہوا۔

مزیدخبریں