کراچی(سٹی نیوز ) جمعیت علماء اسلام کراچی جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے میراں ناکہ اورشیرشاہ پراچہ چوک تک مین روڈکھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہے،عوام سرپا احتجاج ہیں جبکہ متعلقہ ادارے اورعوامی نمائندے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں،جے یو آئی متاثرہ شہریوں کے شانہ بشانہ ہیں،وہ وہ سول سوسائٹی کے تحت میراں ناکہ لیاری پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔لی مارکیٹ سے میراں ناکہ اورشیرشاہ پراچہ چوک تک لیاری کی مرکزی سڑک کی تباہ حالی کے خلاف اہل علاقہ سول سوئٹی کادھرنا میراں ناکہ پر چاردن سے جاری ہے ،جس میں لیاری کی سماجی ،مذہبی وسیاسی رہنمااورکارکن شرکت کررہے ہیں۔جامعہ محمودیہ میراں ناکہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اورمحکمہ بلدیات لی مارکیٹ سے میراں ناکہ اور پراچہ چوک تک سڑکوں،نالوں کی تباہ حالی کا نو ٹس لیں،تاجروں وعلاقہ مکینوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے کیلئے روڈ کی تعمیر اور نکاسی آب کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں، ہم علاقہ مکینوں کے احتجاج کی حمایت اور انہیں تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اپنے خطاب میں مولانا نورالحق نے کہا کہ لیاری بھر کی طرح میراں ناکہ پل سے پراچہ چوک تک کے گودام ایریا کا مین روڈ حکومتی بے حسی کی داستان سنارہا ہے، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے بطور احتجاج مارکیٹ بند بھی رکھی مگرحکومتی اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا جو افسوسناک ہے،5000 سے زائد گوداموں پر مشتمل شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجر اورمیراں ناکہ کے علاقہ مکین سائٹ نالہ کی ٹوٹ پھوٹ اور روڈوں کی خستہ حالت کے باعث ذہنی اذیت سے دوچار ہیں،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور بڑے گڑھوں کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات ہورہے ہیں ٹرالے اور لوڈنگ سوزوکیاں الٹ جاتی ہیں جس سے جانی و مالی نقصان کاسامنا یے، جے یو آئی ضلع جنوبی میراں ناکہ کے مکینوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، لیاری بھر کی طرح میراں ناکہ اور کباڑی مارکیٹ شیرشاہ میں فوری طور پرگٹر لائنوں،برساتی نالوں اورسڑکوں کی مستقل بنیادپر تعمیرکی جائے تاکہ تاجر ذہنی اذیت کے بغیر کاروبار جاری رکھ سکے اور علاقہ مکین بھی سکھ کا سانس لے سکے۔