عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری ۔ صالحین تنولی 

کراچی (سٹی نیوز)مسلم لیگ (ن) ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نچلی سطح سے علاقوں، محلوں اور شہروں کی سطح پر عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ہم اس یقین کے ساتھ برملا کہتے ہیں متوالے بلدیات میں واضح برتری کے ساتھ اکثریت حاصل کرکے اپنے علاقوں اور لوگوں کی عملی خدمات انجام دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 30 میں چیئرمین کے ٹکٹ اُمیدوار زید تنولی کے ظہرانے کی تقریب سے کیا۔ تمام عہدیدار و کارکنان قائد نواز شریف کے بیانیہ کو گھر گھر گلی گلی پہنچائیں ۔ میزبان زید تنولی نے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے اگر یہ ذمہ داری میرے پر سونپی تو میں ان شاء اللہ پوری کوشش اور لگن کے ساتھ اور سب کوملاکر علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرونگا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ناظم امیر طارق نے خصوصی شرکت کی جبکہ نائب صدر سندھ دین محمد لغاری، دلدار کھوکھر، نوشاد تنولی، محمد عنصر، زاہد حسین راجپوت نے اظہار خیال کیا جبکہ عصمت اللہ نیازی، کامران شاہ، جاوید شیخ، ساجد شاہ، سلیم چیمہ، محمد نعمان، عبدالوہاب لالہ، بسم اللہ خان، اظہر علی شاہ، قاری عثمان نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن