ایچ ای سی اور برٹش کونسل کی اورکس (ORICs) کے ڈائریکٹرز کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے برٹش کونسل پاکستان کے اشتراک سے اعلٰی تعلیمی اداروں امیں قائم آفسز آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورکس )کی انتظامیہ کے لیے سہ روزہ ریسرچ کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ پاک۔ برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگرام میں اورکس کے تقریباََ 75ڈائریکٹرز اور افسران شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ اعلٰی تعلیمی اداروں میں تحقیق و ترقی ہمیشہ سے ایچ ای سی کی ترجیح رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے پرعزم ہے اور تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشیں کر رہا ہے۔ انہوںنے ایچ ای سی کے مختلف پروگراموں بشمول ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے گرانٹس کا ذکر کیا اور کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد ملک میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کے ساتھ برٹش کونسل کے طویل المدتی اشتراک کی تعریف کی اور شرکائ￿ کو ہدایت کی کہ تحقیقی منصوبوں کے ذریعے ملک کو درپیش مسائل حل تلاش کیا جائے۔ کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عامر رمضان نے ایچ ای سی اور برٹش کونسل کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ورکشاپ کے شرکائ￿ کی مستقبل میں تحقیقی میدان میں کامیابی کے حوالے سے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ تحقیقی میدان میں استعداد کار میں اضافے کا یہ پروگرام مختلف موضوعات پر ایک جامع سوچ کا حامل ہے جو مختلف سطحوں پر استعداد کار کے مسائل کو حل کرنے پر مبنی ہے۔ اس پروگرام میں اورکس کے افسران کی تربیتی ضروریات کو پورا کیا جائے گا تاکہ ان میں تحقیق کے انعقاد اور کمرشلائزیشن کی مزید قابلیت پیدا کی جاسکے۔ حالیہ تحقیقی گرانٹس حاصل کرنے والے محققین اور پرنسپل انوسٹیگیٹرز (Principal Investigators) کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پروپوزلز مزید شفاف طریقے سے پرکھ اور منتخب کرسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...