حکمران  خرچے کم کر کے ادویہ خام مال کو سیلزٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیں: محمد حسین سندھو

Feb 15, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین پیر مسعود چشتی کے اعزازمیں چوہدری محمد حسین سندھوچیئرمین ہول سیل کمیسٹ اینڈ سینئر نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میڈیسن پنجاب محمد حسین سندھو نے کہا کہ ملک کی تاریخ مین فارما ٹریڈکمیسٹ زیادہ مشکلات سے دوچار ہیں دنیا میں کہیں بھی خام مال جس سے میڈیسن بنائی جاتی ہیں پر سیل ٹیکس نہیں لگتا پاکستان میں لگا دیا گیا ہے جس سے میڈیسن کے 35فیصدریٹ بڑھ گئے ہیں جو  سراسر ظلم و ذیادتی ہے۔حکمران اپنے خرچے کم کرکے ادویات کے خام مال کو سیل ٹیکس سے مثنیٰ قرار دئیے۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد ڈوگر اور چیئرمین سپریم کورٹ بار پیر مسعود چشتی نے کہا کہ حکام بالا اور متعلقہ اتھارٹی سے بات کرکے فارما ٹریڈرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں