خانیوال(خبرنگار)معروف سیاسی سماجی رہنما سابق سٹی کونسلر شیخ محمد علی ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلط کردہ حکمران عوامی اعتماد کھوچکے ہیں پوری قوم حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پرسراپا احتجا ج ہے۔ حکومتی اراکین پارلیمنٹ میں بھی نالاں ہیں ۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفدسے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابا ت میں اپنابھرپور کرداراداکریں گے ۔ حلقہ بندیوں کا جائزہ لیاجارہاہے عوام کے تعاون سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پورے پینل کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مسلط کردہ حکمران بری طرح فلاپ ہوچکے ہیں عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا بے حس حکمران ناکامیوں پر اپنی ٹیم کو اسناد اور ایوارڈ دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی اور اگلے عام انتخابات میں حکمران جماعت کو کہیں پنا ہ نہیں ملے گی ۔