خانگڑھ ( نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خاں نے کہاہے کہ کرپٹ اورنا اہل سرکاری افراد کی موجودہ دور حکومت میں کوجگہ نہیں ان کے خلاف عنقریب گرینڈ آپریشن ہو گا صحافیوں اور حلقے کے معززین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نیبتایا کہ بد عنوان اور بے لگام نوکر شاہی کو نکیل ڈالنے کے لئے انکی خفیہ رپورٹیں مرتب کی جا رہی ہیں۔