چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت ) اتحاد بلڈ گروپ چھانگامانگا کے نوجوانوں کا چوک فاروق اعظم میں بلڈ تشخیصی کیمپ اور آگاہی مہم سیمینار، پروگرام میں چھانگامانگا پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر ملک شریف ارشد‘ جنرل سیکرٹری میاں شفیق احمد، رانا فضل رسول، اشرف قادری، عمر رضوی، طاہر انصاری، امن بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مرکزی سینئیرنائب صدر صوفی سفیان، ایثاربلڈ گروپ گمن کلاں پتوکی، لائف کیئر ٹرسٹ اور بلڈ گروپ کی تنظیموں کے علاوہ، اے ٹی آئی، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ،جماعت اسلامی، انجمن تاجران کے صدر انیس بھٹی اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی مقررین ملک شریف ارشد، میاں شفیق احمد، رانا فضل رسول نے راجہ نبیل کیانی،انیس بھٹی کی معاونت اور اتحاد بلڈ گروپ چھانگامانگا کے نوجوانوں چیئرمین غلام محمد بھٹی ،دانش شریف، یاسین دورانی رانا عدنان، ملک فہد اور انکے ساتھیوں کے جزبہ کی تعریف کی اس موقع پر المصطفی ویلفیئر کی طرف سے ایمبولینس پریس کلب رجسٹرڈ کی طرف سے ایک فری دفتر مقدس کاغذات کو محفوظ رکھنے کیلئے بکسز، دئے گئے تشخیصی کیمپ میں بلڈ چیک کرنے کے بعد سینکڑوں افراد کو بلڈ گروپ چھانگامانگا میں شامل کیا گیا۔اتحاد بلڈ گروپ چھانگامانگا کے نوجوانوں نہ کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔
اتحاد بلڈ گروپ چھانگامانگا کا بلڈ تشخیصی کیمپ ‘ آگاہی مہم‘ سیمینار
Feb 15, 2022