کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) کامونکی یونین آف جرنلسٹس پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا حصہ ہے،صحافیوں کے حقوق کیلئے ہم سب ملکر جدوجہد کرینگے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب سیکرٹری فنانس جمیل مرزا،،صدر آر آئی یو جے شکیل احمد،نائب صدور پی ایف یو جے اسلم ڈوگر،شہربانو،عابد صدیق چودھری،رضوان قاضی،عثمان خان،فرحت فاطمہ ودیگر نے گزشتہ روز سٹی چوک کامونکی میں صدر کامونکی یونین آف جرنلسٹس شیخ بشارت علی،جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصر اور سرپرست اعلی شیخ عبدالرشید کی قیادت میں استقبال کرنیوالے عہدیداران و اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شبیر مغل،مدثر الیاس کیانی،شہباز نار،ناصر عباس،عامر نیازی،میاں عمران ویگر بھی موجود تھے۔