طب یونانی کی ترویج کے ساتھ مزید تحقیق سے کام لینا چاہئے:حکیم خلیق الرحمان

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)  طبی یونانی کے عالمی دن کے موقع پربزم اجمل پاکستان کے زیراہتمام حکیم قیصر گھمن کی زیر نگرانی  ایک طبی سیمینار کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت بزم اجمل پاکستان کے صدرحکیم سید خلیق الرحمان خلیق نے کی ۔تقریب میں حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہائو الدین، ناروال اور گجرات کے اضلاع سے حکماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزم اجمل پاکستان کے صدر حکیم سید خلیق الرحمان خلیق نے کہا کہ کہ طب یونانی کی ترویج کے ساتھ ساتھ ہمیں مزید تحقیق وجستجوسے کام لینا چاہئے۔ کیونکہ طبی یونانی کو فروغ دیکر ہم نہ صرف دکھی انسانیت کومہنگے ترین علاج سے بچاسکتے ہیں بلکی انہیں علاج معالجہ کی سستی سہولیات فراہم کرکے انکی دعائیں بھی لے سکتے ہیں۔ سیمینار سے حکیم قیصر گھمن، حکیم محمد فخرالاسلام رازی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حکیم اجمل خان ثانی حکیم سید خلیق الرحمن کواعزازی دستار پہنائی گئی اور بعدازاں حکیم اجمل خان مرحوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن