لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عقیلہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ہم اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کو ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سے اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے ۔