لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقتدار کی بس آخری سانسیں لے رہی ہے۔ حکومتی کارکردگی زیرو مگر خود کو بادشاہ سمجھنے والے وزیر اعظم اپنے نکمے وزرا میں اسنادتقسیم کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت مذاق بن گئی ہے۔ عوام دن رات اس وقت کو کوس رہے ہیں جب یہ لوگ اسلام آباد میں براجمان ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بیروزگاری، کرپشن و بدامنی کے علاوہ حکومت نے اس ملک کو اور کچھ نہیں دیا ۔
حکومتی کارکردگی زیرو، وزیراعظم وزرا میں اسناد تقسیم کر رہے ہیں، اشرف بھٹی
Feb 15, 2022