عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون کنٹرول مواصلاتی نظام تباہ کر دیا

صنعائ(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے صنعا کے شمال میں فضائی حملے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی صنعا میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کو دشمنی کی حمایت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لیے فارورڈ کمیونیکیشن سٹیشنوں کو چلانے کے لیے استعمال ہونے والا مواصلاتی نظام تباہ کر دیا ۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ سرحد پار حملوں کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے فریم ورک کے اندر زیادہ موثر ردعمل کی کارروائیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور عرب اتحاد آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن