سبی میں اعلیٰ سطح اجلاس، انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

Feb 15, 2022

سبی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی ، ای ایس پی خورشید احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی ایگزیکٹو انجینیر بلڈنگز عتیق الرحمان سمیت تمام محکموں کے سربراہان علماء کرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے کہا کہ پولیو مرض سے ملک کو پاک کرنے کے لیے جب تک کمیونٹی اپنا مکمل تعاون یقینی نہیں بناتی تب تک اس مرض سے ہم جان نہیں چھڑا سکتے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے اور مائیکرو پلان کے مطابق مہم کو کامیاب بنایا جائے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 28 فروری سے 04 مارچ تک پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مزیدخبریں