بی او پی لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ جاری،گولڈ کارڈ کے برابرہو گا  

Feb 15, 2022

لاہور( بزنس رپورٹر) دی بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ دی بنک آف پنجاب نے بی او پی لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ جاری کیا ہے۔ جسے صارفین کو ہمارے گولڈ کارڈ کے برابر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جیسا کہ کنٹکٹ لس ٹیکنالوجی، چپ اینڈ پن کے علاوہ اپنے پسندیدہ لاہور قلندر کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع، پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی خریداری پر خصوصی رعایت، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے سائن شدہ بیٹ اور گیند جیتنے کا موقع،مرچنڈائزڈ پر خصوصی رعایت، معروف سپورٹس برینڈز اور جم پر خصوصی رعایت اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ کی نقاب کشائی کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ دی بینک آف پنجاب کے موجودہ صارفین بی او پی کی قریبی برانچ جا کر یا ہیلپ لائن042-111-267-200پریا نئے صارفین بی او پی کی کسی بھی برانچ میں جا کر اکائونٹ کھلوا کر لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 662 سے زائد برانچوں کے حامل، سرکردہ مالیاتی اداروں میں سے ایک دی بینک آف پنجاب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ اشتراک کے معاہدے پر جنوری 2022 میں دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت بی او پی 3 سال تک لاہور قلندرز کا بنکنگ شراکت دار رہے گا۔ جبکہ دونوں اداروں اور صارفین کیلئے مشترکہ پراڈکٹس پیش کی جائیں گی۔ پی او پی لاہور قلندر ڈیبٹ کارڈ اس معاہدے کے تحت پیش کی جانے والی ایسی ہی ایک مشترکہ پراڈکٹ ہے۔ بی او پی اپنے صارفین کیلئے دوسری سہ ماہی میں کریڈٹ کارڈ کا اجرا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں