لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریوں کو مالی طور پر خود مختاری دے دی ہے۔ سیکرٹریوں کو سیکرٹری خزانہ کے اختیارات حاصل ہوں گے اور خرید و فروخت کے حوالے سے سیکرٹری خود فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے سولہ سیکرٹریوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے۔