لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان کی نوجوان آبادی اور مقامی سرمائے کی بڑھتی ہوئی سطح ٹیک انٹرپرینیورز کیلئے ملکی مارکیٹ کو تلاش کرنے کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔جبکہ ملک میں 2010 ء سے اب تک 720 سٹارٹ اپس بنائے گئے ، جن میں سے 67 فیصد اب بھی کام کر رہے ہیں۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک مصری کمپنی نے پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے تاکہ وہ اگلے 2 سالوں میں پری سیڈ سٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کرسکیں۔ اور 10,000 ملازمتیں پیدا کریں،یہ بات ایک عالمی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سٹارٹ اپ انڈسٹری "ایک بہتر ماحول بنانے اور معاشی نمو کو تیز کرنے کے حکومتی منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ جبکہ 2019ء کے نصف آخر میں پاکستان نے 6 اصلاحات کی منظوری دی، جن کا مقصد ملک میں ٹیک پر مبنی کاروبار کو ایک بہتر ماحول پیدا کرنا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری یہ ماننے لگے ہیں کہ وطن واپسی کے مواقع کی نئی راہیں کھل رہی ہیںاس رپورٹ کے مطابق پاکستان ایشیا کی اگلی بڑی ٹیک سٹارٹ اپ مارکیٹ ہو سکتا ہے۔
پاکستان ٹیک سٹارٹ اپس کی اگلی بڑی مارکیٹ ہوگا
Feb 15, 2022