ممتاز شاعر، محقق اور ڈراما نویس  عطاء شادکی برسی منائی گئی

تربت(پی پی آئی )اردو اور بلوچی کے ممتاز شاعر، محقق اور ڈراما نویس ’’عطاء شاد‘‘ کی برسی منائی گئی ان  کی وفات13فروری 1997 کو ہوئی وہ یکم نومبر 1939کو لعل خان کے گھر میں سنگانی سر ضلع تربت بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد اسحاق تھا۔ انہوں نے ڈھاکہ میں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے اپنے سرکاری آفیسر کے کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ اطلاعات بلوچستان ، سیکرٹری جنگلات ، ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر ادارہ ثقافت بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے۔ عطا شاد کو اپنی مادری زبان بلوچی کے علاوہ اردو ، انگریزی اور فارسی زبان پر بھی عبور حاصل تھا وہ اردو اور بلوچی شاعری ممتاز مقام رکھتے تھے۔عطا شاد کی تصانیف میں سنگاب، روچ گیر، درین، گچین شاعری، برفاگ، بلوچی اردو لغت، ہفت زبانی لغت (بلوچی حصہ)، بلوچی نامہ شامل ہیں۔عطاشاد کو ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن